Beautiful Love Quotes

Beautiful Love Quotes

محبت کی گنتی دو سے شروع ہوتی ہے
اور دو پر ہی ختم ہوتی ہے اور اگر ایک کم ہو جائے
تو پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے

آنکھیں بند کر کے تمہاری موجودگی کو
محسوس کرنے کے سوا
میرے پا س تم سے ملنے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں

محبت کی پہچان مقدر سے نہیں
معیار سے ہوتی ہے محبت تھوڑی ہی ملے پر
سچی ملے تو زندگی سنور جاتی ہے

کسی کو چاہنا ہو تو دل سے چاہو
زبان سے نہیں اور کسی پر غصہ کرنا ہو تو
زبان سے کرو دل سے نہیں

اگر محبت اُن سے نہ ملے جن سے
آپ پیار کرتے ہو تو
پھر محبت اُن کو ضرور دینا
جو آپ سے پیار کرتے ہیں

بات نہ کرنے سے تعلق نہیں ٹوٹتے
تعلق تب ٹوٹتا ہے جب دل کو ایک دوسرے کے
بغیر صبر آ جائے

کسی کو اتنا  پیار دو کہ گنجائش نہ چھوڑو
اگر وہ پھر بھی تمہارا نہ بن سکے
تو اُسے چھوڑ دو کیونکہ وہ محبت کا طلبگار ہی نہیں
ضرورت کا پجاری ہے

نفرت کرنے اور دل جلانے کیلئے
یہ زندگی بہت چھوٹی ہے خود مسکرائیں اور
دوسروں کے مسکرانے کی وجہ بنیں

ایسا نہیں کہ مجھے تمہارے سوا کچھ
نظر نہیں آتا در حقیقت مجھے کسی اور کو
دیکھنے کی چاہا ہی نہیں رہتی

پھر نہیں بستے وہ دل جو ایک بار
اُجڑ جاتے ہیں
قبریں جتنی بھی سجاؤ کوئی زندہ نہیں اُٹھتا

وہ لوگ کبھی بھی کسی ایک کے نہیں ہو سکتے
جو رشتوں کو لباس کی طرح بدلتے ہیں

کچھ محبتیں اتنی شفاف ہوتی ہیں
کہ انہیں خود سے بھی چھپانا پڑتا ہے
کہ کہیں خود کی نظر نہ لگ جائے

Beautiful Love Quotes

Exit mobile version