life changing story,

Insaneyat aik Ahsas ka naam hai!!

Insaneyat aik Ahsas ka naam hai

Insaneyat aik Ahsas ka naam hai

انسانیت ایک احسا س کا نام ہے

آدمی کا سب سے بڑا اثاثہ احساسات اور جذبات سے بھر ا ہو ا دل
ہے۔ نہ کہ علم سے بھر ا ہو ا دماغ
          (اجمل داس جئے پال)

اس دنیا میں سب سے خاص چیز جو ہم کسی دوسرے انسا ن کو دے سکتے ہیں وہ عز ت اور محبت ہے۔
 دوستو!  اس دُنیا میں چاہے کوئی غریب ہے یا امیر، چھوٹا ہے یا بڑ ا، ملازم ہے یا مالک، باپ ہے یا بیٹا ہر ایک کو محبت کے ساتھ ساتھ عزت و احترام کی بھی ضرورت ہو تی ہے۔

The next revolutionary step for mankind is to move from man to kind.                         (Chinese Proverb)

ہمارے ماتحت لوگوں کو سامان تو چاہیے لیکن سامان کے ساتھ اگر سمان یعنی عزت بھی دی جائے تو وہ دل و جان سے ہماری خدمت
 کر نے کیلئے ہمہ تن گوش ہو جائیں گے۔

نیک اور پارسہ عورت

ایسی ہی ایک مثال ایک فیکٹری میں دیکھنے میں آئی۔ ایک خاتون فیکٹری میں کام کر تی تھی، آتے ہو ئے فیکٹری کے دروازے پر کھڑے فیکٹری کے چو کیدار کو وہ سلام کیا کر تی تھی۔ اسی طرح شام کو جاتے ہوئے بھی گڈ بائے کر تے ہو ئے جا یا کرتی تھی۔

وقت اور زندگی

وقت گزر تا رہا اور یہ سلسلہ چلتا رہا۔ ایک دوپہر کو وہ خاتون کو لنگ روم میں جو نہی داخل ہو ئی وہ دروازہ بند ہو گیا اور خاتون نے دروازہ کھولنے کیلئے ایڑ ی چو ٹی کا زور لگا یا۔لیکن کوئی فائدہ نہ ہو ا کیو نکہ وہ آواز باہر جاہی نہیں رہی تھی۔

خاتون بہت پریشان ہوئی کیونکہ اب مو ت سامنے کھڑی اُس کا منہ چڑاتی نظر آرہی تھی، کچھ دیر بعد اُس کاجسم یخ بستہ ہو نے لگا، خون جمنے لگا۔ اور وہ بے ہو ش ہونے لگی، رات ہونے سے ذرہ پہلے چوکیدار نے اچانک اُس کمرے کا دروازہ کھولا تو نیم ہو شی کی حالت میں اُس خاتون کو پایا۔

اُس نے خاتون کو اٹھایا باہر لے کر آیا اور تھوڑی دیر کے بعد جونہی وہ بہتر ہونے لگی تو اُس نے پوچھا انکل آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میں یہاں اس کمرے میں بند زندگی اور موت کی منجد ھار میں
 گھِر ی ہوئی ہوں تو چوکیدارنے کہا کہ میں اس فیکٹر ی میں 40 سال سے کام کر رہا ہو ں۔

بیٹےبھی گھر چھوڑ جاتے ہیں

آپ اُن چند لوگوں میں سے ہیں جو صبح کو آتے اور شام کو جا تے وقت سلام کر تے ہیں۔ بہت سارے لوگ تو یوں گزر جاتے ہیں جیسے ہم لوگوں کا کوئی وجو د ہی نہیں ہے۔           
آپ نے آتے ہو ئے سلام کیا لیکن آپ یہا ں سے گزر ی نہیں تو
میر ے دل میں ایک جھٹکا سالگا کہ آپ کہا ں گئیں اور پوری فیکٹر ی کو ڈھونڈ تے ہو ے میں یہا ں تک آن پہنچا۔

 

خاتون نے جب یہ الفاظ سنے تو اس کی آنکھو ں میں آنسو آگئے اور اُس نے انکل کا شکریہ ادا کیا اور خدا کا بھی لاکھ لاکھ شکرادا کیا کہ اس نے جو محبت انسا نیت کو دی، وہی محبت مسیحا بن کر اُسے ایک نئی زندگی دے گئی۔
کرو مہر بانی تم اہل زمیں پر
خُدا مہر باں ہو گا عرش بریں پر

Insaneyat aik Ahsas

پختہ یقین غربت کو جڑوں سے اکھاڑ دیتا ہے

Similar Posts