Hard time in our life

Mushqil Waqat sab par Aata hai !!

Mushqil Waqat sab par Aata hai !!

Mushqil Waqat sab par Aata hai

مشکل وقت سبھی پر آتا ہے۔لیکن مشکل لمحات آپ کے اندر چھپے ہوئے ہیرو کو ظاہر کرتے ہیں

”The Greatest glory in living lies not in ever failing,but in rising every time we fail.”

ایک خاتون تھی اس کے پاس دو گھڑے تھے،جس سے وہ کنویں سے پانی بھر کر اپنے گھر لایا کرتی تھی،کنواں گھر سے دو میل کی دوری پر تھا۔ایک گھڑے کے ساتھ کچھ مسئلہ تھا،یعنی وہ درمیان میں سے ٹوٹا ہوا تھا،صحیح گھڑا ٹوٹے ہوئے گھڑے کی جانب اکثر حقارت کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔اور یہ بات ٹوٹے ہوئے گھڑےکو نا گوار گزرتی تھی،ایک دن ٹوٹے ہوئے گھڑے نے دل برداشتہ ہو کر اس گھڑے سے کہا کہ آپ مجھے توڑ دو۔

Mushqil Waqat
zndagi mein kabhi Dil bardashta mat hon.

کنویں سے آتے آتے آدھا پانی تو گر جاتا ہے،میں آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہوں۔مجھے آپ پھینک دیں اور میری جگہ پر نیا گھڑا خرید لیں،یہ سن کر خاتون مسکرائی اور کہا کہ تمہاری وجہ سے ہی تو میرے گھر کا چولہہ جلتا ہے،یہ بات سن کر ٹوٹا گھڑا حیران ہوااور پوچھا وہ کیسے؟

محترمہ نے جواب دیا جب میں تمہارے اندر پانی بھر کر کنویں سے جاتی ہوں تو تمہار ےسوراخ سے جو پانی بہتا ہے ،اس طرف ایک قطار میں ،میں نے پھول اگا دیے ہیں۔شام کو میں یہاں پر آتی ہوں پھول کھلے ہوتے ہیں،پھول توڑتی ہوں بازار میں بیچتی ہوں اور گھر کھانا پکانے کے لئےسودا سلف خرید لاتی ہوں،

محترمہ کی بات سن کر ٹوٹا گھڑا بہت خوش ہوا،اور ان کی دانشمندی سے بہت متاثر ہو کہ کیسے اس نے ایک بے کار چیز سے اتنا بڑا فائدہ لیا۔یہی مثال ہماری زندگی پر بھی صادق آتی ہے حالات جیسے بھی ہوں،ہم انہیں اپنے فائدے کے لئے کیسے استعمال کرتے ہیں،یہ ہماری سوچ پر منحصر ہے۔اگر ہم چیزوں کو مثبت پہلو دینے والی سوچ رکھتے ہیں تو ہمیں آدھا گلاس بھرا نظر آئے گا۔لیکن اگر ہم چیزوں کا منفی پہلو دیکھنے عادی ہیں تو ہمیں آدھا گلاس خالی نظر آئے گا۔کہتے ہیں نہ کہ ہماری زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ اہم نہیں ہے۔ہم واقعات سے جو نتائج اخذ کرتے ہیں وہ اہم ہے۔

Mushqil Waqat

Similar Posts