Khushi ka Raz
| | | |

Khushi ka Raz

Khushi ka Raz

Khushi ka Raz

بہت سے لوگ خوشی کا راز نہیں جانتے ،خوشیاں ہمیں خود ڈھونڈنی پڑتی ہیں کبھی کبھار خوشیاں خود آپ کے پاس چل کر نہیں آتیں

ہماری زندگی میں بہت سے واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں ،کہ ہم خوشیوں سے نا امید ہو جاتے ہیں ،انسان کو ایک بات ضرور ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ خوشی اور غم آنی جانی شے ہیں۔

جیسے رات کے بعد دن آتا ہے ،ویسے ہی غم کے بعد خوشی بھی آتی ہے ،خوشی اور غم ذندگی کے فلیورز ہیں ،غم نہ ہوں تو انسان خدا کے قریب کبھی نہ ہو،وہ اپنی خوشیوں میں خدا کو ہی بھول بیٹھے

غموں سے چھٹکارا کیسے پائیں

اگر ہم پریشانی یا غم میں خداوند کی رحمت کو بھول جائیں گے،تو ہمارے لئے غم سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا ،جب ہم یہ بھول جاتےہیں کہ غموں سے نکالنے والی ذات موجود ہے ،تو ہم نا اُمید ہو جاتے ہیں

ہمیں یہ سوچ ذہن سے نکال دینی چاہیے،مالی طاقت ہی ہمیں خوش رکھ سکتی ہے،بہت سے دولت مند غموں سے چُور دیکھے گئے ہیں،وہ اپنی دولت سے خوشی نہیں خرید سکتے

Khushi ka Raz

اکثر انسان اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں،اور نہ ملنے پر غمگین ہو جاتے ہیں ،اگر آپ یہ قبول کر لیں کہ آپ اُس چیز کو کسی صورت نہیں پا سکتے اور اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں ،تو آپ کبھی غمگین نہیں ہوں گے

واصف علی ؤاصف فرماتے ہیں کہ اللہ کی مرضی اور تمہاری مرضی کے درمیان فرق کا نام غم ہے

Similar Posts