یہ زندگی ایک سپر مارکیٹ کی طرح ہے اس مارکیٹ میں گھومو پھرو جو چاہے خریدو،جتنا چاہے خریدو،بے شک پوری ٹرالی بھر لو لیکن یاد رکھنا کیشیر کے پاس بھی جانا ہے ،جتنا سامان لیا ہے اس کا حساب بھی دینا ہے
جو لوگ اپنے وقت کا معاوضہ اپنے وقت میں وصول کرنا چاہتے ہیں ،وہ اکثر برباد ہو جاتے ہیں ،یہ زندگی یہ عمر ،یہ زمانہ ،یہ وقت کسی اور وقت کے لئے محنت کا زمانہ ہے ،یہ زندگی کسی اور زندگی کی طرف ایک قدم ہے،یہ وقت کسی اور وقت کی طرف رجوع کرتا ہے
زندگی میں اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو ایک چھوٹا سا اصول اپنا لیجیئے جو کھویا اس کا غم نہیں،جو پایا وہ کسی سے کم نہیں ،جو نہیں ہے وہ ایک خواب ہے ،اور جو ملا ہے وہ لاجواب ہے
خیال میں بڑی طاقت ہوتی ہے خیال اگر تعمیری ہو تو انسان کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے
اچھی کتابیں اور اچھے دل ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ کتابیں ہمیشہ گرد اور اچھے دل ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتے ہیں
جب غلطی کا احساس ہو جائے تو معافی مانگ لیا کرو ہر بار زندگی شب برات تک پہنچنے کا موقع نہیں دیتی
وہی لوگ انمول ہیں جو خیر کی خبر دیتے ہیں پریشانی میں دلاسہ اور حوصلہ دیتے ہیں تنہائی میں اصلاح کرتے ہیں ،ایسے لوگ قیمت سے نہیں قسمت سے ملتے ہیں
برداشت کے ساتھ حالات ضرور بدل جائیں گے بس زرا اندر ہی اندر مسکرانے کی ضرورت ہے یہ ایک راز ہے دنیا کے کسی بھی سکول اور یونیورسٹیوں میں نہیں سکھایا جاتا
جب چھوٹے تھے تو باتیں بھول جاتے تھے اور سب کہتے تھے یاد رکھانا سیکھو اب بڑے ہو گئے ہیں تو ہر بات یاد رہتی ہے اور سب کہتے ہیں بھولنا سیکھو
اکیلے ہونے یا اکیلے رہنے سے ،کسی کو کھو دینے سے یا ٹوٹ جانےسے کبھی مت گھبرانا،کیوں کہ ایسا ہونے سے رب ملتا ہے اور جب رب ملتا ہے تو سب کچھ مل جاتا ہے
ایک دوسرے کو دعاؤں میں یاد رکھا کرو ہو سکتا ہے کسی کا بہت بڑا کام آپ کی چھوٹی سی دعا کا محتاج ہو
گناہ نظر نہیں آتے مگر ان کا وزن دماغ کو بوجھل کر دیتا ہے ،تبھی سکون نہیں ہوتا نہ رشتوں میں نہ زندگیوں میں
inspirational quotes
انسان کے جسم میں دو مقام ایسے ہیں جنہیں خدا نے اپنی قیام گاہ کہا ہے “شہہ رگ” اور “دل” کوشش کرو کہ یہ ہمیشہ پاکیزہ اور صاف رہیں
(Duaien) 10 best urdu duaien 2019 Khushnaseeb hain wo log jin ky lye koi aur Dua krta hai hamein apni life mein asy logon se talaq rkhna chahye jin ki hamein zaroorat hai jin ky bina hum to khus reh lety hain megar hamary bina wo khush nahin reh skty. Muskilein har kysi ky hasy…
Powerful Quotation Un logon k sath milny main,buhat ahtyat ki Zarorat hai ,jin k Alfaz on k kirdar k mutabik na hun Agar abhi waqat Sakhat hai tu kal aasan ho jaye ga,Laikn apni sakhti main ye kaafi rishtun ki sachai samny ly aata hai Bary Bazurg kah gaye hain k,Hathun ki lagai Dantun say…
“Sunheri Batein,” which translates to “Golden Words” in English, encapsulate a treasure trove of wisdom and insight that illuminate the path of life. (Sunheri Batein In Urdu) These profound nuggets of thought serve as guiding stars, casting a warm and radiant light on the journey of self-discovery and personal growth. Like rays of sunlight that…
This post reminds us that our thoughts have a tremendous impact on our lives and encourages us to adopt a positive mindset (Life And Success ). This poste encourages individuals to look beyond outward appearances and judge people based on their character and personalities. It reminds me that true happiness comes from within and that…