Anmol Alfaz in urdu
| | | |

Anmol Alfaz in urdu

Anmol Alfaz in urdu

Anmol Alfaz in urdu

Anmol Alfaz in urdu

دھرتی پر سب سے زیادہ بوجھ
اُن نفرتوں کو ہے جو انسانوں کے دلوں میں
دوسروں کیلئے ہے

بھیڑ کے اند رچھپا
بھیڑیا کبھی اگر دیکھنا ہو تو
اپنوں سے کبھی اپنا
حق مانگ کر دیکھ لینا

دوسروں کی زندگی میں
اپنی جگہ اور ضرورت ڈھونڈنا بند کر دو
خوش رہو گے

اگر زندگی میں سکون چاہتے ہو
تو لفظوں کی جنگ سے پرہیز کرو

جب سر بغاوت کرنے کیلئے
تو اسے سجدے کا نشہ پلا دو

آپ کے الفاظ آپ کی تربیت
مزاج اور خاندان کا پتہ دیتے ہیں

جیسے آپ کے کچھ گناہ
آپ کے اور رب کے درمیان ہیں
ایسی کچھ نیکیاں بھی ہونی چاہییں

دلوں میں رہنا سیکھئے
گھروں میں تو سبھی رہتے ہیں

زندگی کے پرچے کے سب سوال لازم ہیں
سب سوال مشکل ہیں !

ساری دُنیا کے رہنماؤں کی رہنمائی
کچھ نہیں سکتی
اگر آپ خود کچھ نہ کرنا چاہیں

کچھ لوگوں کیلئے ہاتھ اُٹھانے نہیں پڑتے
اُن لوگوں کیلئے دُعا دل سے نکلتی ہے

لوگوں کے اندر کی خوبیوں کو اُجاگر کریں
خامیاں تو پوری دُنیا دیکھتی ہے

لفظ مختصر تب ہوتے ہیں
جب سوچ گہری ہوتی ہے

انا کے بت کو تنہائی میں نہیں
بیچ چوراہے میں توڑا جاتا ہے

قصور گنوائے نہیں جاتے
تسلیم کیئے جاتے ہیں

کچھ لوگ اگر تنقید کرنا چھوڑ دیں
تو ان کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں رہتا

بات کڑوی ہے
ہم سب فیس بُک کے مومن
اور معاشرے کے ابلیس ہیں

غرور کس چیز پر
دُنیا کے تمام راستے
قبرستان کی طر ف ہی جاتے ہیں

ہم جن سے محبت کرتے ہیں نہ
اُن کی چھوٹی سی بات دل توڑ بھی دیتی ہے
اور دل جوڑ بھی دیتی ہے

کتنی آسانی سے لوگ گنوا دیتے ہیںاتنی مشکل سے کمائے ہوئے رشتے

Anmol Alfaz in urdu

Similar Posts