THUMB
|

کیا ہمارے والدین ہمیں آگے بڑھنے سے روکتے ہیں ؟؟(Success story)

کیا ہمارے والدین ہمیں
آگے بڑھنے سے روکتے ہیں ؟؟

THUMB

Motivational Urdu Success story

ہمارے والدین ہمارے بہت سے کاموں میں روک ٹوک کرتے ہیں ۔یہ مت کرو وہ مت کرو، یہاں جائو، یہاں مت جائو۔ یہ لو یہ نہ لو بہت کچھ اور بہت سی چیزوں کے بارے میں بولتے رہتے ہیں جنہیں سُن کر ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے والدین ہمارے حق میں ٹھیک نہیں بات کر رہے اور ہمیں آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں ۔
مزید اس بات کو سمجھنے کیلئے میں ایک کہانی بیان کر رہا ہوں اُمید ہے اس کہانی سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

[ads3]
ایک دفعہ ایک باپ اپنے بیٹے کے ساتھ پتنگ اُڑا رہا تھا پتنگ کافی اونچائی کو چھو رہی تھی اور آسمان میں ہوا کے ساتھ لہرا رہی تھی بیٹا بولا ابو جان یہ پتنگ اس ڈور سے جوڑی ہے اس لیئے یہاں تک اوپر گئی ہے اگر ہم اس ڈور کو کاٹ لیں تو یہ اور بھی اوپر جا سکتی ( Success story) ہے
باپ نے بیٹے کو سمجھانے کیلئے پتنگ کی ڈور کا دھاگہ توڑ دیا پتنگ اوپر جانے لگے بیٹے نے پتنگ کو اوپر جاتے دیکھ کر خوش ہو کر باپ سے کہا ابو جان میں نے کہا تھا نہ ایسا کرنے سے پتنگ اور اوپر جائے گی باپ نے کہا بیٹا اب غور سے دیکھو پتنگ آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے اور ایسا ہی ہوا کچھ ہی دیر بعد وہ پتنگ دور زمین پر جاگری۔

[ads4]
پھر باپ اپنے بیٹے مخاطب ہوا کہ بیٹا زندگی کی جس اونچائی پر ہم ہیں وہاں سے اکثر ہمیں یہ لگتا ہے کہ جہاں پر ہم ہیں کچھ چیزوں سے ہم بندھے ہوئے ہیں اور یہ چیزیں ہمیں اونچائی پر جانے سے روک رہی ہیں جیسے کہ ہمارے والدین، دوست، احباب ، استاد وغیرہ اور کئی بار یہی ہم سوچتے ہیں کہ یہ لوگ ہمیں کامیاب نہیں ہونے دے رہے ۔
جس طرح وہ پتنگ دھاگے سے جوڑی رہتی ہے تو اونچائی پر لہراتی رہتی ہے مگر جسے ہی وہ پتنگ دھاگے سے رشتہ توڑلیتی ہے تو اونچائی پر جاتی ضرور ہے مگر کچھ ہی دیر کیلئے پھر واپس زمین پر گر جاتی ہے یہی ہمارے رشتے ہمارے دھاگے ہیں اگر ہم اس کے ساتھ جڑے رہتے ہیں تو ہم کبھی بھی نیچے نہیں گریں گے اور ان سے رشتہ توڑ دیا تو ہمیں گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
 پیارے دوستوں اس کہانی سے بس ہمیں یہی سبق سیکھنا ہے کہ ہمارے والدین ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک رہے بس وہ اس ( Inspiring)دھاگے کو ٹوٹنے سے بچانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اونچائی پر ٹیکے رہیں۔

[ads2]

Similar Posts