20 best urdu quotes about life
| | |

20 best quotes about life in urdu

20 best quotes about life in urdu(زندگی بدلنے والے اقوال)

 

      ذلت کی ایک گھڑی کو زمانے بھر کی عزت بھی نہیں لوٹا سکتی!!

 


       بُرا دوست کوئلے کی مانند ہے اگر جلتا ہو گا تو آپ کا ہاتھ جلا دے گا اگر بُجھا ہو گا تو آپ کے ہاتھ کالے کر دے گا!!


      گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کر دیتی ہے


       علم مال سے بہتر ہے کیونکہ تم مال کی حفاظت کرتے ہو علم تمہاری حفاظت کرتا ہے!!


       بیوقوف عورت اپنے خاوند کو اپنا غلام بناتی ہے اور خود غلام کی بیوی بن جاتی ہے جب کہ عقلمند عورت اپنے خاوند کو بادشاہ بناتی ہے اور خود

بادشاہ کی ملکہ بن جاتی ہے.
      اگر تم اُسے نا پا سکو جس کو تم چاہتے ہو تو اُس کو ضرور پا لینا جو تمہیں چاہتا ہے۔”کیونکہ “چاہنے سے چاہے جانے کاا حساس زیادہ خوبصورت

ہے!!
       دو چہرے انسان کو کبھی نہیں بھولتے ایک مشکل وقت میں ساتھ دینے والا اور دوسرا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والا!!
      ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے!!


       جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہو اُسے کبھی دوست ملتاہی نہیں!!


   شک سے بھی اکثر ختم ہو جاتے ہیں کچھ رشتے قصور ہر بار غلطیوں کا بھی نہیں ہوتا۔
  اگر کسی کو کچھ دینا ہے تو اسے اچھا وقت اور اچھی یادیں دوکیونکہ باقی کی سبھی چیزیں واپس کی جا سکتی ہیں پر اچھی یادیں اور وقت کبھی بھی واپس نہیں دیئے جا سکتے!!


   انسان مشکلات سے نہیں ہارتا وہ اس وقت ہار جاتا ہے جب مشکلات میں اپنے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں!!
   معافی مانگنے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہم غلط ہیں اور دوسراصحیح!معافی کے اصلی معنی یہ ہیں کہ ہم رشتوں کو نبھانے کی قابلیت اُس سے زیادہ رکھتے ہیں!


   اچھی باتیں پڑھنے کی عادت ہو تو اچھی باتیں کرنے کی عادت خود بخود بن جاتی ہے!!


   اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کتنا آہستہ آگے بڑھ رہے ہو ناکامی تب آتی ہے جب تم رُک جاتے ہو!!

Best Life changing Quotes about success in urdu, 20 best quotes

 

      زندگی ایک کہانی کی مانند ہے جس طرح کہانی اپنے خوبصورت الفاظ سے ہی خوبصورت لگتی ہے اسی طرح زندگی بھی اپنے اچھے اوصاف سے ہی اچھی لگتی ہے!!


       اچھی بات کوئی بھی کہے تو اسے پلو سے باند ھ لو کیونکہ کہ جب کسی موتی کی قیمت معلوم کی جاتی ہے تب کوئی نہیں پوچھتا کہ اِسے سمندر سے نکالنے والا کون تھا.
      چھوٹی چھوٹی باتوں میں سکون تلاش کرنا چاہیے کیونکہ بڑی بڑی باتیں تو زندگی میں چند ہی ہوا کرتی ہیں .


      کسی کے دل کو چوٹ پہنچا کر معافی مانگ لینا بہت آسان ہے لیکن خود چوٹ کھا کر کسی کو معاف کرنا بہت مشکل ہے!!
     زندگی تو اپنے ہی دم پر جی جاتی ہے دوسروں کے کندھوں پر تو صرف جنازے ہی اُٹھائے جاتے ہیں!!

Similar Posts