Motivational Gatewaymotivational storymotivational urdu storiesquotes about life

Life changing motivational story!!

Life changing motivational story

اگر آپ کسی ایسے شخص کی تلاش کر رہے ہیں،جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے،تو آپ خود کے چہرے کو آئینے میں دیکھ لیں۔۔

Pure all excuses aside and remember this you are capable .[zig ziglar]

ایک دفعہ ایک کاروباری آدمی جو تعمیراتی کاموں میں بڑے بڑے پراجیکٹس کے ٹھیکے لیا کرتا تھا،اُس کے پاس ایک بڑھئی کام کرتا تھا،جو بہت ہی پرانا اور ابتدائی دور کا وفادار ملازم تھا۔بہت عرصہ تک کام کرنے کے بعد اس نے سوچا کہ،اب ریٹائرمنٹ لے لی جائے۔اور بقیہ زندگی سکون سے گزاری جائے۔اس نے اپنے مالک سے کہا کہ میں ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں۔مالک نے کہا جو تمہاری خواہش ہے ہم اسے پورا کریں گےلیکن جانے سے پہلےمیری ایک خواہش ہے،جو تم کوپوراکرنی ہو گی۔بڑھئی نے پوچھا ،آپ کی خواہش کیا ہے،اس نے کہا کہ ایک بلڈنگ کی تعمیر کروا کردو۔اس نے نہ چاہتے ہوے ہاں کر دی۔اور چھ مہینے تک کام کرتا رہا۔اور جب بلڈنگ مکمل ہوئی تو بڑھئی نے اس کی چابی اس کے ہاتھ میں دیاور کہا کہ اب مجھے اجازت دیں۔مالک نے بڑھئی کے ہاتھ میں چابی رکھتے ہوے کہا کہ یہ میری طرف سے تحفہ۔بڑھئی بہت پریشان ہوا اور افسردہ انداز میں کہنے لگا۔کاش مجھے پتا ہوتا یہ میرا گھر ہےتو میں اسے بہترین انداز میں ،میں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بناتا۔لیکن میں نے اسے بے دلی سے بنایا ہے۔

اب پچھتاتے کیا ہو جب چڑیا چگ گیئں کھیت

تو میرے دوستوں خدا نےہمیں جو صلاحیتیں دیں ہیں،ہمیں ان کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے۔اس کی بدولت ایک ایک لمحہ،ایک ایک دن ہمارے لیے خوشیاں لے کر آئے گا،کامرانیاں لے کر آئے گا۔دنیا میں دو طرح کے لوگ ہیں ،ایک وہ جو کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس کچھ ہو گاتو ہم کچھ کریں گے،اور پھر ہم کچھ بن جائیں گے۔

دوسرے ایسے جو کہتے ہیٰں،کہ پہلے ہم کچھ بن جائیں یعنی اپنے آپ کو بدلیں،اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں،اپنی قابلیت کا نکھاریں اور اپنی خامیوں کو دور کریں،جب ہم کچھ بن جایئںگے تو پھر عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوےمطلوبہ نتائج حاصل کر لیں گے،اور اپنی خواہشات کو بھی پورا کر لیںگے۔مثال کے طور پر اگرکوئی اچھا ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو،پہلے وہ اچھا ڈاکٹر بنےپھر کسی ہسپتال یا کلینک پراپنے فرائض اچھے سے انجام دے،اور بعد میں وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ،وہ اپنا ہسپتال یا کلینک بنا سکتا ہے۔یہی فلاسفی دنیا کے کامیاب لوگوں کی کامیابی کی کنجی رہی ہے۔اسکے برعکس اگر وہ اپنا کلینک بنا لےاور اس پر پریکٹس شروع کر دے ۔وہ آخر میں مریضوں پر تجربہ کر تے کرتے وہ ایک اچھا ڈاکٹر بن جائے گا۔تو یہ فلاسفی صحیح نہیں ہے اسی طرح انسان کامیابی کی شاہراہ سے دور ہٹتا چلا جاتا ہے،اور آخر میں اتنا ہی کہوں گا کہ اپنی صلاحیتوں کو پہنچانیےاور ایک ایک لمحے کو۔خدمت خلق اور کامیابی کے لئے استعمال کیجئے۔۔

وقت سب کو ملتا ہے زندگی بدلنے کے لیے

لیکن زندگی نہیں ملتی دوبارہ وقت بدلنے کے لئے

Tags

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Back to top button
Close