Quotes About people
| |

Inshan Bahane kiyoun banata hain 7 wajuhat

Inshan Bahane kiyoun banata hain 7 wajuhat

thumb 11

 

انسان بہانے کیوں بناتا ہے

 

ناکام ہونے پر اپنی عزت بچانے کیلئے

جب انسان ناکام ہو جاتا ہے تو اُس ناکامی اور عزت کو چھپانے کیلئے
طرح طرح کے بہانے بناتا ہے
وہ لوگوں کو بتاتا ہے کہ اس کی ناکامی کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے
میرا اس میں کوئی قصور نہیں اور وہ ناکامی کا سارا الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے

اپنی خامیوں کو چھپانے کیلئے

بہت سے انسان اپنی خامیوں کو دور نہیں کرتے بلکہ اپنی خامیوں کو چھپانے کیلئے وہ
کئی طرح کے بہانے بناتے ہیں بہت سے لوگ اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے اپنے
گھر اور اپنے آفس میں طرح طرح کے بہانے بناتے ہیں

 

[ads2]

 

دوسروں کی توجہ پانے کیلئے

زیادہ تر لوگ توجہ پانے کیلئے بہانے بناتے ہیں
مثلا ً گھر میں بیمار ہونے کا بہانے کریں گے
تا کہ گھر کے تمام افراد اُس کی طرف متوجہ ہوں اور اُس کی سیوا کریں

 

جھوٹی کامیابی پانے کیلئے

کچھ لوگ جھوٹی کامیابی پانے کیلئے اپنے گھر،آفس اور ارد گرد کے رشتوں داروں میں
طرح طرح کے بہانے بناتے ہیں مثلاً میری ترقی ہونے والی ہے
میری تنخواہ بڑھ جائے گی میں فلاں جگہ اپنی کوٹھی بنگلہ بناؤں گا وغیرہ وغیرہ۔

 

بہانے بنانے کی عادت ہو جانا

 

[ads3]

 

اب کچھ ایسے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بہانے صرف اس لیئے بناتے ہیں
کہ اُن کی بہانے بنانے کی عادت ہو چکی ہوتی ہے
ایسے لوگ بنا کسی وجہ کے ہی بہانے بناتے رہتے ہیں
اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو اپنی اسی عادت کی وجہ سے گمراہ بھی کرتے رہتے ہیں

 

لوگوں کے ہجوم کا ڈر

کچھ لوگ بہت بھیڑ میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں
لوگوں کے ہجوم میں جانے سے ڈرتے ہیں اگر کبھی اُنہیں سٹیج پر بلالیا جائے تو
کانپنا شروع کر دیتے ہیں یا بہت زیاد ہ لوگوں کے درمیان با ت نہیں کر پاتے
اسے لوگ بھی کہیں فنکشن میں، سمینار میں نہ جانے کے بہانے بناتے ہیں

 

[ads4]

 

مجبوری کی حالت میں بھی بعض دفعہ انسان بہانے بناتا ہے

کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے ہم سے بہت سے لوگ اُمیدیں رکھتے ہیں
اور اُنہیں یقین ہوتا ہے کہ ہم اُن کی اُمید پر پورا اُتریں گے
اور یہ بات ہمیں بھی پتہ ہوتی ہے
مگر اچانک کوئی ایسی مجبوری بن جاتی ہے
جس کی وہ سے ہم اُن کی اُمید پر پورا نہیں اُتر سکتے
تب ہم بہانے کرتے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں

Similar Posts