Alfaz Part 110

Alfaz Part 110

کمزور وقت میں اپنے راز کسی کو مت دو
لوگ اس کا استعمال آپ کے اچھے وقت میں کرتے ہیں

الفاظ بھی میٹھے اور کڑوے ہوتے ہیں
بولنے سے پہلے چکھ لیا کریں

ہماری خوش نصیبی یہ ہے کہ ہم خدا کو
ایک مانتے ہیں،مگر بد نصیبی یہ کہ خدا کی ایک
نہیں مانتے

ریا ضی ہمیں یہ نہیں سکھاتی کہ کس طرح خوشیوں
کو جوڑنا ہے اور اداسیوں کو گٹھاناہے
لیکن ایک بہت اہم سبق ضرور سکھاتی ہے کہ
ہر مسئلے کا حل ہے

عجیب بات ہے کہ  ہم کالے جادو سے بہت ڈرتے ہیں
مگر اپنے کالے اعمال اور کالے کرتوتوں سے نہیں ڈرتے

سا نپ کا زہر کینچلی میں اور بچھو کا دم میں ہوتا ہے
بھڑ کا زہر ڈنگ میں ہوتا ہے،اور پاگل کتے کا زبان میں
انسان واحد جاندار ہے جو اپنا زہر دل میں رکھتا ہے

سنوارو اپنے اخلاق سے اپنے لفظوں کی
پیما ئش کو کہ جب بھی کو ئی تم سے ملے اسے
تم سے نہیں  تمہارے  اخلاق سے محبت ہو جائے

Alfaz Part 110

ہمارا تعلق اُس نا بینا معاشرے سے ہے
 جہاں اُداسی کا  یقین دلانے کے لیے آنسو بہانے اور
بیماری کا یقین دلانے کے لئے مرنا پڑتا ہے

انسان بہت دور تک دیکھ لیتا ہے مگر
اپنے گریباں میں نظر نہیں جاتی

حیرت ہے لوگ ہماری  اچھائی کے بارے میں
پوری تصدیق کرتے ہیں
اور برائی پر بلا تصدیق اور بنا سو چے
سمجھے ہی یقین کر لیتے ہیں

جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے
اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے
اور ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے
جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا

Life changing aqwal

اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ وہ طلب کیا کرو
جو تمہارے حق میں بہتر ہو
نہ کہ وہ جو تم چاہتے ہو
ہوسکتا ہے تمہاری چاہت بہت کم ہو
 اور تمہارا حق بہت زیادہ ہو

Exit mobile version